جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے کوئی
بھی مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے جبکہ تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کشمیری علیحدگی پسندبات چیت کے لئے
سامنے آئیں گے۔محترمہ مفتی نے منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ککر ناگ میں ایک انتخابی ریلی
کے حاشئے پر نامہ نگاروں کی جانب سے چاڈورہ شہری ہلاکتوں کے بارے میں پوچھے
جانے پر کہا کہ تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔